Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : بزم اردو کے زیر اہتمام محفل قوالی

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 بزم اردو کے زیر اہتمام دبئی کے مقامی ہوٹل میں پر لطف محفل قوالی کا انعقاد ہوا جس میں ہندوستان کے مشہور قوال جنید سلطانی نے فن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے نصرت فتح علی خان و دیگر فنکاروں کے علاوہ اپنی گائی ہوئی قوالیاں پیش کیں۔جنید سلطانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ فن موسیقی کے سریلے و منفرد انداز میں فنکارانہ صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے محفل میں موجود موسیقی کے چاہنے والے حاضرین کی خوب داد وصول کی۔ محفل قوالی میں بڑی تعداد میں مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ بزم اردو کی طرف سے انتہائی خوبصورت اور منظم محفل سے حاضرین محظوظ ہوئے اور خوب داد دی۔حاضرین نے اپنی پسند یدہ قوالیوں کی فرمائش کیں۔بزم اردو کے روح رواں ریحان خان اور انکی پوری ٹیم نے اس محفل موسیقی کو بڑی محنت ونفاست اور منظم انداز میں سجایا تھا جس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
 

شیئر: