Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے تجاوزات ہٹانا مستحسن ہے،عامر خان

عمرہ کی ادائیگی کے بعد کمیونٹی کے وفد سے ملاقات
    جدہ (جاوید راہو) ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت میں بڑا حصہ ہے ۔کراچی شہر سے ناجائز تجاوزات ہٹا نامستحسن عمل ہے۔ جتنی بھی ناجائز تجاوزات کراچی کے سڑکوں پرہے وہ ہٹانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر کئی مشکل وقت آئے، ہم نے مشکل وقت کا مقابلہ کیا ۔ ہمارے کارکن آج ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ باتیں انہوںنے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرانہیں مبارکباد دی۔ وفد میں شامل پاکستان بزنس کمیونٹی کے چیئرمین محمد افضل جٹ ،خالد چاھل ،عبد الخالق، جاوید سلیری،ساجد بل، تیمور گورایہ اورمنیر سندھو شامل تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

شیئر: