Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: پارک سے بچہ اغوا‘ کیمرہ ریکارڈنگ منظر عام پر

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے معصو بچہ اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک سے ایک 5 سالہ بچے کو نامعلوم برقع پوش خاتون مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ گلشن اقبال پارک میں 5 سالہ سعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے لیے آیا تھا اور اسی دوران گھر والوں سے بچھڑ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالے رنگ کے برقع میں ملبوس خاتون ورغلا کر بچے کو اپناساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بچے کو ساتھ لے جا رہی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے بچے کے والد فہد امان کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے بچے اور ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔
 
 

شیئر: