Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کے گھر آنے پر حقیقی خوشی ہوگی،مریم

لاہور ...سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتی ہوں ۔حقیقی ریلیف اور خوشی اس وقت ہو گی جب میرے والد گھر لوٹ کر آئیں گے ۔ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے اپنے بارے میں ایک لمحہ بھی فکر نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ کی رحمت پر پورا یقین ہے۔ آپ کے تعاون اور دعاوں کیلئے بہت زیادہ شکریہ ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ۰ر) صفدر کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل خارج کردی ۔
 

شیئر: