Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ الحدیث حمد اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلامی تشخص کیلئے جدوجہد پر جمعیت علمائے اسلام کا خراج عقیدت
مکہ مکرمہ( محمد عامل عثمانی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماﺅں نے برصغیر کے معروف عالم دین ،فاضل دیوبند شیخ الحدیث حمد اللہ باباجی ڈاگی کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیاہے۔ انجنیئر عبدالمنان، قاری محمد الیاس، قاری رفیع اللہ ہزاروی ، غلام رسول مینگل، قاری عزیز الرحمن ہزاروی، عبداللہ قمر، عنایت اللہ خدرانی، حافظ عبدالرزاق واسو، حافظ غلام قادر مردوئی، مراد بخش الحسنی، عبدالغفور جتوئی، عبدالغفور کلوئی، در محمد ملازئی، عبدالمنان چنا، حافظ محمود ملازئی، نعمت اللہ چنا، جمال الدین چنا، حافظ غلام مصطفی کھوڑو، قاری محمد زا ہد پھل، اصغر علی بروہی اور دیگر نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ اس پایہ کے جید محقق علماءکرام کی دنیاسے رحلت امت کا بڑا خسارہ ہے۔ وطن عزیز کے اسلامی تشخص کی بقاء کیلئے باباجی نے لازوال خدمات سرانجام دیں۔ انکی علمی۔سیاسی۔سماجی خدمات کورہتی دنیاتک یادرکھاجائیگا۔ انکی وفات سے علمی وسیاسی حلقے میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔

شیئر: