Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اچانک بینظیر شہید اسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے پیر کو راولپنڈی کے بینظیر شہیداسپتال  کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود صحت کی سہو لتوں کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے وزیراعظم کو اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے اسپتال میں عوام کو میسر علاج معالجے کے معیار ،صفائی اور دواوں کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور زیر علاج مریضوں کی خیریت اور علاج معالجے کی سہو لتوںکے بارے میں دریافت کیا ۔ عمران خان نے اسپتال میں تیمار داری کیلئے موجود مریضوں کے اہل خانہ سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے حکام کو اسپتال کو جدت سے آراستہ کرنے اور مزید سہو لتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے ،امراض کی تشخیص و علاج اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

شیئر: