Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن سپر لیگ کا کاونٹ ڈاون ،ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہو: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے میچوں کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ پی ایس ایل 4 کیلئے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظبی میں منعقدہ 7 میچز کے ٹکٹ فروخت کئے جا رہے ہیں۔آن لائن بکنگ کیلئے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ فروخت کئے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔14فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا کاونٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے جو 4 ایڈیشن میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچ پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچوں کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظبی کے گراونڈز کریں گے۔جن میچوں کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ شامل ہیں۔ اسی طرح 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچوںکے ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: