Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کمپنی کا ماہر روبوٹ شیف تیار

نیویارک۔۔۔ امریکی کمپنی نے ماہر شیف روبوٹ تیار کر لیا جو نہ صرف کھانا پکانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ساتھ ہی برتن دھونے سمیت کچن کے دیگر امور بھی بخوبی انجام دے سکتا ہے۔یہ مینی پولیٹر کچن نامی روبوٹ شیف نوڈلز،چکن سمیت ہر طرح کا کھانا بنا سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت والا یہ روبوٹ با آسانی مصالحے جات و دیگر چیزوں کو پہچان سکتا ہے جبکہ کچن کاﺅنٹر کی درازوں سمیت دروازیں بند کرنے کھولنے جیسے کام بھی کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ روبوٹ چائے بنانے میں بھی ماہر ہیں اور برتن بھی دھو سکتے ہیں۔واضح رہے اس روبوٹ پر مزید کام کیا جا رہا ہے جسے آنے والے وقتوں میں انسان کے مختلف کاموں کیلئے استعمال کیا جا سکے گا جو اسپتالوں، فیکٹریوں وغیرہ میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر خواتین کی جانب سے روبوٹ کو بہت سراہا جارہا ہے۔
 

شیئر: