Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کا چاند پر مکان کی تعمیر کا اعلان

بیجنگ۔۔۔ آج کی دنیا میں چین اپنی پرانی عظمتوں کو یکے بعد دیگرے چھوتا اور آگے بڑھتا جارہا ہے اور اس نے ایسے محیر العقول کارناموں کا لامتناہی سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کہیں رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ اس نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند پر ایک مکان تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پرتھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے متعدد مکانات بنائیگا۔ اس حوالے سے جو مستقبل کے لئے منصوبے بنائے گئے ہیں ان میں موجودہ چانگ 4مشن کے بعد یکے بعد دیگرے چار دوسرے مشن بھی خلا میں بھیجے گا۔اگر یہ ساری باتیں چینی دعوﺅں کی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں تو وہ چاند پر بستی بسانے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔ چینی خلائی ایجنسی کے حکام کا کہناہے کہ سال رواں کے آخر تک وہ چانگ 5مشن کے توسط سے ایک بار پھر چاند پر جائیگا۔ ویسے بھی چین وہ پہلا ملک ہے جو چاند کے انتہائی دور افتادہ علاقوں تک مشن بھیجنے میں کامیاب ہوچکا ہے اور اس مشن پر جانے والا جہاز 4جنوری کو وان کارمان آتش فشاں کے دہانے کے قریب اترا تھا۔ 
 

شیئر: