Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای کمپنیاں جلد ڈرون کے ذریعے گھروں پر سامان پہنچائیں گی

نئی دہلی۔۔۔۔ایمزان اور فلپ کارٹ جیسی ای کامرس کمپنیاں گھروں کو سامان پہنچانے کیلئے جلد ڈرون کا استعمال شروع کرینگی۔حکومت نے ڈرون پالیسی کے دوسرے مرحلے میں پائلٹ کو نظروں کے سامنے رہنے کی ضرورت ختم کرنے کی  پالیسی اور اس سے متعلق قواعدو ضوابط جلد پیش کئے جاسکتے ہیں۔اس کی اطلاع چیمبر آف کامرس اور وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے منعقدہ 2روزہ گلوبل ایئر شو کے دوران دی گئی۔  وزیر ہوابازی جینت سنہا نے کہا کہ ڈرون0. 2 جلد وجود میں آئے گا۔ استعمال کے لحاظ سے 5قسم کے ڈرون ہونگے۔ یہ 250گرام سے 150کلو گرام وزنی ہوسکتے ہیں۔ڈرون استعمال کرنیوالو کو رجسٹریشن کرانا  ہوگا۔بچوں کے کھیل کود کے سامان گھروں تک پہنچانے کیلئے چھوٹے ڈرون کیلئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ۔فی الحال حکومت نے ڈرون کے رجسٹریشن کی اجازت دیدی ہے۔ سنہا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں پہلے ہی بڑی تعداد میں ڈرونز رجسٹریشن کرائے جاچکے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ابتک 40ہزار ڈرونز موجود ہیں۔ آئندہ 5برسوں میں ان کی  تعدادبڑھ کر 10لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -لکھنؤ:3ٹرکوں میں خوفناک تصادم،3افرادزندہ جل گئے

شیئر: