Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد لیک نے حکومتی اتحاد سے نکلنے کی د ھمکی دیدی

لاہور ... مسلم لیگ (ق) نے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کی جانب سے (ق) لیگ میں فاروڈ بلاک بنانے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔وفاقی وزیر ا طلاعات فواد چوہدری نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ (ن) لیگ ،پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ میں فارڈ بلاک ہماری مہربانیوں سے نہیں بنا۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے نادان دوستوں کے باعث وزیراعظم مشکلات سے دوچار ہیں۔فواد چوہدری کن کن جماعتوں سے ہوکر کہاں پہنچے سب جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کسی سہارے پر نہیں کھڑی ،وفاق اورصوبائی سطح پر حکومت بنانے میں جو ہمارا کردار ہے سب جانتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے اپنے ردعمل میںکہا کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماوں کو ڈسپلن میں رکھیں۔پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں فاروڈ بلاک بنانا غلط فہمی تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔فواد چوہدری کو اتحادیوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے ۔

شیئر: