Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں ملازمین کوہراساں کئے جانے کا انکشاف

نیویارک۔۔۔دنیا کے تمام ممالک میں رونما ہونے والے واقعات، تنازعات، معاملات اور انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے اہم ترین ادارے اقوامِ متحدہ میں گزشتہ 2 برس کے عرصے میں ہر 3 میں سے ایک ملازم کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اقوامِ کے سیکریٹری نے یو این کے عملے کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کہا کہ اس تحقیق میں کچھ سنجیدہ نوعیت کے اعداد و شمار اور شواہد موجود ہیں جنہیں تبدیل کیے جانے کی ضرورت ہے تا کہ ادارے میں کام کی بہتر جگہ فراہم کی جائے۔اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً ہر 3 میں سے ایک فرد نے گزشتہ 2 سال کے عرصے میں کم از کم ایک مرتبہ ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا۔

شیئر: