Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعیت علمائے ہند کی کوششوں سے 23 قیدی سہارنپور جیل سے رہا

    نئی دہلی- - -  --   جمعیت علمائے ہند کے  ایک  وفد نے  ضلع جیل سہارنپور  کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے جیل میں سزا کاٹنے والے ایسے 23 قیدیوں کو رہا کرایا جنہوں نے عدالت سے اپنے جرم کی سزا کی مدت مکمل کرنے کے باوجود غربت اور معاشی بدحالی کی وجہ جرمانہ کی رقم ادا کرنے سے قاصر تھے۔ ان میں  غیر مسلم  قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جمعیت علماء کی جانب سے 23 قیدیوں کے جرمانے کی رقم تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار روپےادا کی گئی۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے 2روز بعد انہیں رہا کردیا جائیگا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ  وریش شرما نے جمعیت علماء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مولانا ارشد مدنی کا شکریہ ادا کیا۔ رہا ئی کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔رہا ہونے والے قیدیوں میں سوبھی، سندیپ، گڈو، پپو، سرفراز، مہردین، ساغرپال، اکرام، امیت، منا، افضال، دلشاد، راجبیر، منٹو ، رنکو،  راشد اور دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -سبسڈی ختم ہونے سے حج کے اخراجات میں کمی آئی ، وزیر اقلیتی امور

شیئر: