Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کے دن ووٹ ڈالا

لندن۔۔۔برطانیہ کی لیبر رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کے دن پارلیمنٹ آ کر بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر ووٹ ڈالا۔بچے کی پیدائش کا آپریشن التواء میں ڈال کرٹیولپ صدیق ووٹ ڈالنے کے لیے وہیل چیئر پر آئیں۔ اس اقدام پر لیبر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں سراہا ۔اس ضمن میں ہر ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کی وجہ سے اپوزیشن رکن ٹیولپ صدیق نے حاملہ ہونے کے باوجود ووٹ ڈالنے آئیں۔واضح رہے کہ لیبر رکن ٹیولپ صدیق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ہیں۔

شیئر: