Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ون ڈے اسکواڈ پورٹ ایلزبتھ پہنچ گیا، شعیب اور حفیظ شامل

پورٹ ایلزبتھ:پاکستانی ون ڈے ٹیم جنو بی افریقہ کے خلاف 5ون ڈے کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پورٹ ایلزبتھ پہنچ گئی۔ ٹیم ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کیلئے منتخب جو کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں تھے پاکستان ، بنگلہ دیش اور آسڑیلیا سے جوہانسبرگ پہنچے۔پاکستان سے عماد وسیم اور حسین طلعت، بی پی ایل میں شرکت کرنے والے محمد حفیظ بنگلہ دیش اور بگ بیش میں شریک عثمان شنواری آسٹریلیاسے پہنچے جبکہ شعیب ملک بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی جوہانسبرگ میں موجود تھے۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، محمد عباس اور یاسر شاہ وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔پاکستانی اسکواڈ آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گا جبکہ پہلا ون ڈے 19جنوری ہفتہ کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: