Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگسمبرگ میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

لگسمبرگ ۔۔۔یورپ کے سب سے چھوٹے ملک لگسمبرگ میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا جس کے بعد حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا۔لگسمبرگ کی وزارت موبیلیٹی اینڈ پبلک ورکس نے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے مارچ 2020 سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا ۔ اعلان کے بعد ٹرین، ٹرام اور بسوں پر شہری مفت سفر کرسکیں گے اور حکومت کے اس فیصلے سے دفاتر جانے والے، کاروباری شخصیات اور عام شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ترجمان وزارت پبلک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

شیئر: