Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین زیر زمین ’’اسٹیل گریٹ وال‘‘ تعمیر کر رہا ہے،رپورٹ

بیجنگ۔۔۔چین ہائپرسونک ہتھیاروں کے حملے روکنے کیلئے زیر زمین ’’اسٹیل گریٹ وال‘‘ تعمیر کر رہا ہے۔چین جوہری حملوں ، امریکہ کے جی پی یو57 اور براہموس میزائلوں جیسے بنکر بند بم حملے روکنے کیلئے ایک دفاعی میکنزم تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے پہاڑوں میں زیرزمین اسٹیل گریٹ وال تعمیر کی جارہی ہے جو کہ جوہری حملوں کی صورت میں ملک کے دفاع کا آخری ہتھیار ہوگا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دیوار ملک کے اسٹرٹیجک ہتھیاروں کی سیکیورٹی کی ضامن ہوسکتی ہے۔

شیئر: