Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول اور مراد کا نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کا حکم ،تحریری فیصلہ

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے جعلی  اکاوٹنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔کیس کا فیصلہ 25 صفحات پر مشتمل ہے اسے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا ہے ۔ تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا کہ بلاول بھٹوزرداری اور مراد علی شاہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب مراد علی شاہ، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ۔دونوں کے خلاف شواہد آئیں تو نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے ان کے کام میں مسائل پیدا ہوں گے اور ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔فیصلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ہے۔ بادی النظر میں نیب کو بھجوانے سے متعلقہ ہے، معاملے میں کمیشن، سرکاری خزانے میں بے ضابطگیاں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیا گیا ۔فریقین کے وکلا عدالت کو متاثر ک±ن دلائل نہیں دے سکے۔جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات جاری رکھے گی۔ نیب جے آئی رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے۔تحقیقات میں جرم بنتا ہو تو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کئے جائیں۔

شیئر: