Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14ملین ریال دگنے کرنیوالا جادوگر گرفتار

ریاض۔۔۔یہاں گورنریٹ کے ماتحت خصوصی کمیٹی نے رقم دگنی کرنے کے بہانے 14 ملین ریال اینٹھنے والے غیر ملکی جادوگر کو گرفتار کرلیا۔ ریاض گورنریٹ کے ترجمان علوش السبیعی نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے ریجن میں جڑی بوٹیوں اور جھاڑ پھونک کے ذریعے علاج نیز خوابوں کی تعبیر بیان کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے سینٹرل کمیٹی قائم کررکھی ہے۔ اس کمیٹی کے ارکان کو اطلاع ملی تھی کہ ایک عرب شہری نے جادو ٹونے کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے رقم دگنی کرنے کے بہانے 14 ملین ریال اینٹھ لئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان نے اس کا پتہ لگاکر اسے گرفتار کرادیا۔ ترجمان نے بتایا کہ عرب جادوگر کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیاگیا۔ ریاض گورنریٹ نے اس موقع پر انتباہ جاری کرکے کہا کہ جو شخص بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس سے آہنی پنجے سے نمٹا جائے گا۔ مقامی شہری اور غیر ملکی بھی اس قسم کے دھوکے بازوں کے چکر میں نہ پڑیں ۔ 
 

شیئر: