Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال کیلئے انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ میں داخلوں کا آغاز

 رجسٹریشن آن لائن ہوگا ،آخری تاریخ 27 جنوری ہے ،داخلے بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائینگے،انتظامیہ 
جدہ ( ابو انصاری )انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ نے نئے تعلیمی سال 2019-20 ءکیلئے داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق 15 جنوری 2019 سے کے جی سے بارہویں کلاس میں داخلے کے خواہشمند طلباء اپنا نام اسکول کی ویب سائٹ پر 27 جنوری 2019 ءتک آن لائن رجسٹرکریں ۔ تمام کلاسوں میں داخلے قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائینگے۔ اولیاءطلباءاور طالب علم کا قرعہ اندازی کے وقت موجود ہونا لازمی ہے ۔ اسکول انتظامیہ نے اولیاءطلباءسے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے داخلوں کیلئے جلد سے جلد آن لائن رجسٹریشن کروائیں ۔
 

شیئر: