Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپرکوپا اٹالین لیگ : جوونٹس نے اے سی میلان سے ٹرافی چھین لی

 ندیم ذکاءآغا ۔جدہ
کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار گول نے جوونٹس کو فتح دلا دی۔اطالوی کلبوں اے سی میلان اور جوونٹس کے مابین کھیلے گئے31ویں سپر کوپا اٹالین لیگ کے فائنل میں جوونٹس نے 0-1سے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس شاندار میچ کودیکھنے کیلئے 61ہزار سے زائدتماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے جس میں ایک بہت بڑی تعداد میں فیملیز نے بھی شرکت کی۔ جوونٹس کلب میں شمولیت کے بعد کسی فائنل میچ میں رونالڈو کی پہلی کامیابی ہے۔جوونٹس نے اس سے قبل 2015ءمیں یہ ٹائٹل جیتاتھا۔کھیل کے 16ویں منٹ میں جوونٹس نے ایک خوبصورت موو بناتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کی لیکن اے سی میلان کے گول کیپر نے انتہائی ہوشیاری سے اسے ناکام بنا دیا۔پچھلی مرتبہ دوسرے نمبر پر رہنے والی جوونٹس کلب کو اے سی میلان نے پہلے ہاف میں کوئی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔پہلے ہاف میں مقابلہ 0-0رہا۔اے سی میلان کو کھیل کے دوسرے ہاف کے آغاز میں کامیابی ملنے والی تھی جب گیند جوونٹس کی گول بارسے ٹکراتی ہوئی باہر چلی گئی۔کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے61ویں منٹ میںہیڈ کے ذریعے شاندار گول کر کے جوونٹس کو فتح دلا دی ۔اس موقع پر رونالڈو کا کہنا تھاکہ میں بہت خوش ہوں کہ فائنل جیتنے کیلئے اہم گول کیا اور تماشائیوں کی امیدوں پر پورا اترا۔جون 2018ءمیں اٹالین لیگ نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 5 سپرکپ فائنل میں سے3کیلئے سعودی عرب کی جنر ل اسپورٹس اتھارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں جو کہ سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: