Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز میں دلچسپ نظارہ

میلبورن:آسٹریلین اوپن کے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا جب ویمنز سنگل  میچ دیکھنے والی 2خواتین ایک کھلاڑی کی جانب سے تماشائیوں کی طرف اچھالے گئے ہیڈ بینڈ کیلئے آپس میں لڑ پڑیں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو پکڑ کرکورٹ سے باہر نکال دیا۔میچ آرنیا سیبالینکا اور کیٹی بولٹر کے درمیان کھیلا گیا جس میں کامیابی کے بعد سیبالینکا نے روایتی انداز میں خیر سگالی کے طور پر اپنا ہیڈ بینڈ اتار کر تماشائیوں کی جانب اچھال دیا۔ بدقسمتی سے یہ ہیڈ بینڈ بیک وقت2خواتین تماشائیوں نے پکڑا اور پھر اس پر مکمل قبضے کیلئے دونوں میں کھینچا تانی شروع ہو گئی ۔ یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا اور دیگر تماشائی بھی اس سے لطف اندوز ہوتے رہے لیکن جب معاملہ ضرورت سے زیادہ طول پکڑنے لگا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں خواتین کو ہیڈبینڈ سمیت پویلین سے باہر کردیا ۔ اس سارے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی گئی جو فوراً ہی وائرل ہو گئی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: