Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: راجشاہی کنگز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو شکست دیدی

  سلہٹ: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی کنگز نے ڈھاکا ڈائنا مائٹس کو20رنز سے ہراتے ہوئے لیگ میں تیسری فتح حاصل کی تاہم ڈھاکا کی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے ۔ عرفات سنی نے صرف8رنز دیئے اور3وکٹیں لےکر مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ سلہٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران راجشاہی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی اور 6وکٹوں کے نقصان پر136رنز بنا کر ڈھاکا کی ٹیم کو فتح کیلئے137رنز کا ہدف دیا ۔ راجشاہی کے مارشل ایوب 45رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ شہریار نفیس نے25اور ذاکر حسن نے20رنز کا اضافہ کیا۔ سنیل نرائن نے3وکٹیں لیں جس کیلئے انہوں نے19رنز دیئے۔ ہدف زیادہ بڑا نہیں تھا لیکن راجشاہی کے بولرز اس کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے اور ڈھاکا کے بیٹسمینوں کو مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر116رنز تک محدودرکھا۔ وکٹ کیپرنور الحسن21رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے جبکہ نعیم شیخ نے17رنز کی اننگز کھیلی۔راجشاہی کے بولر عرفات سنی نے شاندار کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں8رنز دے کر 3وکٹیں جبکہ مہدی حسن نے2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: