Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر پلے 8 اے اسمارٹ فون متعارف‎

آنر پلے 8 اے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.09 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سنسر دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3020 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔32 جی بی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 799 یوآن اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 999 یوآن ہے۔ فون کو نیلے ، کالے اور سنہرے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: