Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفید چمکدار دانت کیسے پائیں ؟

چمکدار خوبصورت دانت ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں .  یہ شخصیت کو بھی پرکشش بناتے ہیں اور مسکراہٹ کو بھی   .  دانتوں کو سفید اور چمک دار بنانےکے لیے  بہت سے قدرتی اجزاء اور نسخے دستیاب ہیں  جو آپ کو ڈینٹسٹ کے پاس مہنگے داموں دانتوں کی صفائی سے بچا سکتے ہیں . 
بیکنگ سوڈا دانتوں کے لیے ایک  قدرتی ریگ مال  ہے  جو دانتوں کی سفیدی بحال کردیتا ہے۔ ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا  میں چٹکی بھر نمک مکس کریں اور  اس مکسچر  سے دانت برش کریں . 
 دانتوں کی سفیدی بحال کرنے کے لیے دو چائے کے چمچ سرکہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور چار اونس پانی لےکر اچھی طرح   مکس کریں اور اس مکسچر سے کلیاں کریں. دو ہفتے تک یہ عمل مستقل کرنے سے دانت چمک جائیں گے . 
مالٹے کے چھلکے دانتوں پر رگڑنا  دانتوں کی سطح کو صاف کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے .  یہ داغوں کی روک تھام اور بیکٹریا کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے . 

شیئر: