Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالات بدل رہے ہیں،جنرل زبیر حیات

کراچی ... چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ برسلز میں نیٹو اجلاس میں شرکت کی۔وہاں شریک29 ممالک نے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ کسی نے پاکستان کے کردار پر تنقید نہیں کی ۔حالات بدل رہے ہیں۔ پاکستان آئندہ برسوںمیں بہتر ہوگا۔امید ہے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ کراچی میں سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہاکہ پاکستان خوبصورت ملک اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ملک میں تشدد کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پاکستانی سائنسدان ہر قسم کی تخلیق کرسکتے ہیں۔ڈیٹا کی اہمیت آج کے دور میں ایندھن سے بھی زیادہ بڑھ گئی ۔ہمیں آزادقوموں کی طرح سوچنا ہوگا۔تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر پاکستان بغیر دل کا رہے گا۔اگر ٹیکنالوجی کو شہروں تک محدود رکھا تو محروم افراد کی تعدا د بڑھ جائے گی۔ تقریب میں مختلف کاروباری کمپنیز کے 500 سے زائد سی ای اوز، کاروباری رہنما، سیاسی شخصیات اور غیر ملکی مندوبین موجود تھے۔

شیئر: