Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 ماہ کے دوران 2517623 معتمرین ارض مقدس پہنچے

    ریاض- - - -   یکم محرم 1440 ھ سے  منگل 9 جمادی الاول  1440 ھ تک عمرہ کیلئے  25 لاکھ 17 ہزار 623 افراد مملکت پہنچے  جبکہ مذکورہ مدت کے دوران  21 لاکھ 38 ہزار 501 معتمرین اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔   عمرہ موسم کے آغاز سے لے کر 17 جنوری 2019 ء تک بری، بحری اور فضائی راستوں سے پانچ ماہ کے دوران 45 لاکھ سے زیادہ افراد  عمرہ کیلئے  سعودی عرب آئے اور  عمرہ کرکے  اپنے وطن واپس گئے۔  محکمہ پاسپورٹ نے  مملکت آتے اور جاتے وقت  معتمرین کی امیگریشن کی کارروائی معیاری طریقے سے نمٹائی۔ محکمہ پاسپورٹ نے  عمرہ پر آنے والوں سے کہا ہے کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی تجویز  یا سوال ہو تو وہ  مشترکہ رابطہ مرکز  992 یا  ای میل ، یا سوشل  ویب سائٹس پر پیش کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تبوک میں انجینیئرفضل من اللہ اور عبدالولی خان کے اعزاز میں عشائیہ

شیئر: