Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیگو اور گو ایئر کے’’ اے 320‘‘ساخت کے طیاروں کی پرواز پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔طیاروں کا نگراں ادارہ’’ڈی جی سی اے‘‘نے پریٹ اینڈ وہیٹنی انجنوں میں خرابی کی شکایات موصول ہونے کے بعد اے 320ساخت کے طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کردی۔ ان طیاروں میں پی اینڈ ڈبلیو کے انجن نصب ہیں۔ ایسے انجن والے طیاروں کا استعمال انڈیگو اور گو ایئرلائنز کمپنیاں کررہی ہیں۔ڈی جی سی اے کے افسران کے مطابق اس طرح کے طیاروں کی پورٹ بلیئر کیلئے پرواز پر پابندی لگا دی گئی کیونکہ ہنگامی صورتحال میں ایئر پورٹ کے آس پاس ایک گھنٹے تک کوئی معقول حفاظتی بندوبست نہیں۔وزارت شہری ہوابازی نے اے 320ساخت کے طیاروں کے معائنے کے میٹنگ طلب کی جس میںمختلف ایئرلائنز کے علاوہ انڈیگو او ر گو ایئر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہرہفتے طیاروں کے انجنوں کی خصوصی جانچ کرائے۔اس کے بعد طیاروں کے آئل فلٹر تبدیل کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہیکرز کا بڑا حملہ،77کروڑ ای میل اور 2.2کروڑ پاسورڈافشا

شیئر: