Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، ارجنٹائن کی سیٹلائٹ بھیجے گا

بیجنگ۔۔۔ ارجنٹائن اپنی 90 سیٹلائٹس چین سے خلاءمیں بھیجے گا۔چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے مطابق چین ارجنٹائن کی ایک نجی کمپنی کی 90 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس کو مرحلہ وار تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مارچ6 کیریئرراکٹ کے زریعے زمین کے مدار میں بھیجوائے گا جس کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں میں ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام 90 سیارچوں کے زمین کے مدار پر پہنچنے کے بعد ان کا جھرمٹ تشکیل دیا جائے گا۔ان سیارچوں سے شعبہ زراعت،جنگلات،آئل اور گیس ،فائنانس اور انشورنس کے شعبہ جات کے لئے مدد لی جائے گی۔پہلے مرحلے میں ایک ساتھ 13 سیارچوں کو روانہ کیا جائے گا۔
 

شیئر: