Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کی تدابیر ‎

پانی پیناجسمانی وزن میں کمی کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے .  طنی سائنس کے مطابق پانی پینا میٹابولزم کوایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے پچیس سے تیس فی صد تک بڑھا دیتا ہے  اور زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے .  کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل دوگلاس پانی پینا  جسمانی وزن میں کچھ ماہ میں ہی 44 فی صد کمی لاتا ہے . 
انڈوں کااستعمال جہاں دیگر بہت سے فوائد کا حامل ہے وہیں  وزن میں کمی کے لیے بھی مفید ہے .  ناشتے میں انڈوں کا استعمال اگلے 36 گھنٹوں کے لیے  کم کیلوریز کو جسم کا حصہ بنانے اور  جسمانی چربی میں کمی کا باعث بنتا ہے . 
گرین ٹی ایک فائدہ مند مشروب ہے .  اس میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے  مگریہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جو چربی گھلانے کے عمل کو تیز کر دیتاہے.
ناریل کاتیل انتہائی صحت بخش  ہوتا ہے . اس میں موجود فیٹس میٹا بولزم کی رفتار بڑھا کر  کیلوریز بڑھانے کی شرح تیز کر یتے ہیں .  یہ بھوک کی اشتہا کو بھی کم کردیتے ہیں  جس سےبہت زیادہ غذاجسم کا حصہ نہیں بن پاتی . 
ایروبک ورزشیں کیلوریز کو جلانے کا ایک  زبردست طریقہ ہیں  جو ذہنی اورجسمانی صحت دونوں کو بہتربناتی ہیں  . طبی سائنس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ  یہ ورزشیں خاص طور پر پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی  یا توند میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں .
وزن میں کمی کے لیے فائبر کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے .  غذا میں فائبر کا زیاہ استعمال پیٹ بھرے ہونے کےاحساس کو بڑھا دیتا ہے اور طویل المیعاد عرصے کے لیے وزن میں اضافے کو کنٹرول کرتا ہے . 
 

شیئر: