Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#جسٹس_آصف_سعید_کھوسہ

‏جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے آج ملک کے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے چیف جسٹس بننے پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے اچھی امیدوں کا اظہار کیا گیا۔
ساجد بھٹی نے لکھا : ‏ہم محترم آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں ۔قوم کی خواہش ہے کہ وہ وقت بھی جب صرف چیف کو ہی نہیں ساتھ انصاف کو بھی خوش آمدید کہ سکیں ۔اس وقت کا انتظار ہے ۔اچھی گفتگو نہیں اچھے فیصلے ۔
عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا : ‏جناب آصف سعید کھوسہ اگر ایک کام کر سکیں تو وہ یہ ہے کہ چیف جسٹس کا کیس بانٹنے کا اختیار ختم کر دیں، کونسا بنچ کونسا مقدمہ سنے گا؟ یہ تعین کمپیوٹر کے ذریعے ہونا چاہئے ماضی میں ایک چیف جسٹس سے جب اصلاحاتی کمیٹی نے یہ سفارش کی تو جواب آیا "اگر یہ اختیار بھی نہ ہو تو پھر کیا فائدہ"۔
ارشد نظیر بلوچ نے لکھا : ‏جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب کو چیف جسٹس پاکستان مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدہ کے متابق 19 لاکھ زیر التوا مقدمات کو بھگتا سکیں گے یا اس میں واضع کمی لائینگے۔دعا ہے کہ قرآن و سنت کے قانون 227 کی بالا دستی قائم کروانے میں آپ کامیاب ہونگے۔آمین۔
مارٹن کوبلر نے کہا : ‏جسٹس آصف سعید کھوسہ آپ کو بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری پر مبارک ہو۔اہم معاملات کو نمایاں کرنے کے لئے جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ۔ مضبوط عدالتی نظام ملک میں استحکام اور گورننس کی ضمانت ہے۔
فرزانہ خان نے ٹویٹ کیا : ‏جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئین و قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستان کے انصاف کے سب سے بڑے اداراے کی کرسی پر بیٹھ کر ایسا انصاف کریں گے کہ ہر شخص مطمئن ہو۔ 
شفقت چوہدری کا کہنا ہے : ‏سابقہ اور موجودہ چیف جسٹس کے ادوار میں وہی فرق یا تعلق ہو گا جو جنرل راحیل اور جنرل باجوہ میں ھے ۔ جنرل راحیل شریف نے اندرونی صفائی کی بنیاد رکھی جسے جنرل باجوہ نے مکمل صفائی میں تبدیل کر دیا۔سابق چیف جسٹس نے جس کام کی بنیاد رکھی وہ آصف سعید کھوسہ سمیٹ دیں گے۔ مستقبل بہت صاف ھے۔
عون عباس نے ٹویٹ کیا : ‏جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پاکستان کے چھبیسویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے صَرف کریں گے اور اپنی پیشہ ورانہ و قائدانہ صلاحیتوں سے انصاف کے شعبے کو مزید پروان چڑھائیں گے۔ 
ثنا صائم راؤ نے لکھا : ‏چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حلف اُٹھا لیا ۔دعا ہے ان سبکی سربراہی میں پاکستان اک عظیم ملک بنے۔آمین ثم آمین ۔
 

شیئر: