Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑواں ڈاکٹر بھائیوں کا ٹی وی پروگرام

لندن۔۔۔ایک مقامی ٹی وی چینل پر پیش کیا جانے والا پروگرام جو صحت و عافیت کے حوالے سے ہوتا ہے۔ ان دنوں بیحد مقبول ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2جڑواں بھائی جو ڈاکٹر ہیںٹی وی پروگرام میں آتے ہیں اور لوگوں کو اچھی صحت برقرار رکھنے اور سن رسیدگی سے بچنے کے نسخے بتاتے ہیں۔ اب تک وہ جتنی تجاویز پیش کرچکے ہیں ان میں مرکزی اہمیت اچھی اور پرسکون نیند کی ہے۔ ان دونوں ڈاکٹر بھائیو ں ژینڈ اور کرس وین کا کہنا ہے کہ اچھی اور پرسکون نیند آپ کے تمام مسائل اور صحت سے متعلق پریشانیوں کا حل ہے۔ اسکی مدد سے نہ صرف جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ دماغ بھی تروتازہ رہتا ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی رہتی ہے۔ اس سے قبل مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی سے جسم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس سے قوت مدافعت ختم ہوجاتی ہے اور ابتدائی مراحل میں ذیابیطس 2، ڈائمنشیا اور سرطان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں جڑواں ڈاکٹر بھائیوں کا پروگرام ان دنوں برطانیہ میں بیحد مقبول ہے۔
 

شیئر: