Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی ایس جے میں”ہمارے قائد“ پرتقاریر کے مقابلے

اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء اور انہیں تیاری کرانے والے اساتذہ میں انعاما ت کی تقسیم، پرنسپل عتیق الرحمن راھوجا کی جانب سے تحسین
جدہ (ارسلان ہاشمی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ جدہ میں انگریزی اور اردو تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ پرنسپل عتیق الرحمن راھوجا نے سرپرستی کی جبکہ منتظم اعلیٰ خلیل عمران ، عبدالعلیم عامر، مشتاق ملک، حافظ عبید الرحمن، حافظ شعیب شیخ اور اظہر حسین نے تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے سر توڑ کوشش کی۔ تقریب کے پہلے حصے میں اردو تقاریر کا مقابلہ ہوا۔محمد سعد ، راحیم فرید، محمد عبداللہ خان، محمد معاذ عاصم، عتیق رفیق، برہان امجد اور شیراز اعظم نے حصہ لیا۔محمد عبداللہ خان پہلی، شیراز اعظم دوسری اور محمد معاذ عاصم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے حصے میں انگریزی تقاریر کا مقابلہ ہوا۔ احمد مصطفی، محمد بابر خان، محمد حمزہ ، محمد خالد ، شفیع الرحمان، اسماعیل عبدالاحد، طلحہ طاہر حسین اور محمد بلال شعیب نے حصہ لیا۔محمد بلال شعیب نے پہلی ، احمد مصطفی دوسری اور بابر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقاریر کا موضوع ”ہمارے قائد“ تھا۔ شرجیل اسلم ، احمد حسن اور عبداللہ ارشد نے ملی نغمے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔پرنسپل نے انعامات تقسیم کئے۔ اساتذہ کے مابین بھی بچوں کی تیاری کے سلسلے میں مقابلہ ہوا تھا۔ جس میں اظہر الیاس چشتی، عارف اللہ ہاشمی اور مشتاق ملک نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ انگریزی تقاریر کی تیاری میں مشتاق ملک نے پہلی، جہانگیر حسین نے دوسری اور طاہر نذیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل عتیق الرحمن راھوجا نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اساتذہ کو د اد و تحسین دی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے بچوں میں تعمیری سوچ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ قومی ترانے پر تقریب کا اختتام ہوا۔ آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا تھا۔ احمد نواز نے اسکا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت شرجیل اسلم نے پیش کیا تھا۔

شیئر: