Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نوازتھانوازہے

مسلم لیگ نون کے ٹویٹر صارفین کی جانب سے نواز تھا نواز ہے ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مٹانے والے جج اور جرنیل آج کہیں نہیں ہیں لیکن نواز شریف کا نام سیاست میں زندہ ہے اور رہے گا۔
ملک عمران نے ٹویٹ کیا : ‏نواز صرف ایک لیڈر، ایک پارٹی کا سربراہ اور ایک سیاستدان نہیں!!!بلکہ ایک سوچ، ایک فکر اور ایک نظریے کا نام ہے ، لیڈر مٹ سکتا،پارٹی سربراہ ہٹ سکتا انسان فنا ہو سکتا لیکن سوچ وسیع سے وسیع تر، فکر مزید کشادہ اور نظریہ ضد میں تبدیل ہوتا۔
راجہ محمد اشفاق نے لکھا : ‏صرف نوازشریف ہے جو حقیقی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہا ہے سزا سن کر لندن سے واپس آیا اپنی بیٹی کے ساتھ جبکہ پتہ تھا جیل جانا ہے بیمار بیوی کو چھوڑ کر آیا ۔ کیوں نہ نوازشریف کو سپورٹ کروں ؟ اسکی قربانیوں کو کیسے فراموش کروں؟ اپنے آپ کو احتساب کےلیے پیش کیا ۔
عابد چوہان کا کہنا ہے : ‏نوازشریف نے عوامی بالادستی کیلئے ‎ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور اس کی پاداش میں جعلی اور من گھڑت مقدمات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں لیکن عوامی مطالبے سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے اس لئے تو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ‎نواز شریف ہے۔
صمد نے لکھا : ‏نواز شریف کو مٹاتے مٹاتے کئی جج اور جنریل ختم ہو گئے۔۔نواز شریف دلوں میں بستا ہے اور نواز شریف تھا ، ہے اور رہے گا۔۔انشاء اللہ
رابعہ آفتاب کا کہنا ہے : ‏کئی چیف آئے اور گئے لیکن نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے کی آرزو سینے میں لئے تاریخ کے اوراق میں گم ہو گئے نواز شریف آج بھی ایک جاندار حقیقت ہے جسکے گرد پاکستان کی سیاست گھومتی ہے ‎۔
حفصہ اقبال نے ٹویٹ کیا : ‏جس شخص کو ختم کرنے کے کئے بیس سالوں سے ملک کے تمام سازشی عناصر اور طاقتور ترین لوگ اکٹھے ہو کر سرگرم ہیں اس شخص کی اہمیت کا اندازہ لگائیں اداروں نے اپنے اپنے کام چھوڑ رکھیں ہیں صرف ایک نواز شریف کے لئے۔
عامر ممتاز نے کہا : ‏‎نواز تھا نواز ہے اور ہمیشہ تاریخ میں نواز کا نواز سنہری حروف سے لکھا جائے گا تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا تو سازشی عناصر کا نام لکھا جائے گا۔
 

شیئر: