Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں ہلاک ہونیوالے چاروں امریکی انٹیلی جنس اہلکار تھے

  دمشق ...شام کے علاقے منبج میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 4 امریکیوں کی شناخت انٹیلی جنس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوگئی ۔ سی این این کے مطابق چاروں انٹیلی جنس اہلکار اہم مشن پر شام میں موجود تھے۔ہلاک ہونے والے2 اہلکاروں کاتعلق امریکی نیوی اور آرمی سے تھا ۔تیسرا اہلکار مترجم جبکہ چوتھے کی شناخت بطور کنٹریکٹر ہوئی ہے۔ اس کا نام اور عہدہ ظاہر نہیں کیا گیا ۔امریکی فوج کی جانب سے اہلکاروں کی شناخت کی حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔امریکی فوج کے حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اہلکاروں کی منبج میں موجودگی اور خفیہ مشن سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: