Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی لڑاکا طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے

ماسکو...روسی فوج کے2لڑاکا طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں دونوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔ روسی فوج کے بیان میں میں کہا گیا کہ ایس یو34 لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران اس وقت آپس میں ٹکراگئے جب وہ بحیرہ جاپان کے ساحل سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔پائلٹس خود کو طیارے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ پائلٹ کہاں ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں میں میزائل نصب نہیں تھے۔
 

شیئر: