Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو نے کہا پیسے لے لو فائرنگ نہ کرو

ساہیوال ...ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے افراد کے ساتھ موجود بچے عمیر خلیل نے بتایا کہ وہ اپنے چچا رضوان کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے بورے والا جارہے تھے ۔ پولیس والے آئے۔ ابو نے کہا کہ پیسے لے لو ،فائرنگ نہ کرو ، ہمیں معاف کر دو۔ پولیس والوں نے ایک نہ سنی۔ وہ گولیاں برساتے چلے گئے۔ پاپا، ماما، بڑی بہن اور پاپا کے دوست کو ماردیا۔ہم بچ گئے اور جو مر گئے انہیں گاڑی میں چھوڑدیا ۔ ہمیں پہلے پتہ نہیں کہاں لے گئے ۔پھر پٹرول پمپ پر لا کر چھوڑ دیا ۔ یہاں ہمیں سارے دیکھتے رہے۔ ایک شخص نے کہا کہ میں تمہیں گھر چھوڑ دیتا ہوں ، پھر پیچھے سے آئے اور ہمیں اسپتال چھوڑ دیا ۔عمیر نے بتایا کہ مرنے والوں میں اس کا والد خلیل ، والدہ نبیلہ ، بڑی بہن اریبہ اور ابو کے دوست شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق کارسواروں نے گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی۔ گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

شیئر: