Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتها پسندی كے انسداد كی كوششیں جاری ركھیں گے،وزیر اسلامی امور

قاہرہ۔۔۔  وزیراسلامی امور دعوۃ و ارشاد  شیخ ڈاکٹر عبداللطیف  آل شیخ نے کہا ہے کہ  سعودی عرب  اعتدال پسندی اور اسلام کی  وسطیت کا  داعی ہے۔  مملکت  نے ہمیشہ انتہاء  پسندی اور دہشت گردی  کو مسترد کیا ہے۔  وزارت اسلامی امور  بھی  اسی نہج پر قائم ہے۔  انتہاء پسندی کے انسداد کی کوششیں جاری رکھیں گے۔  اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہر  ایک سے  تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ  قاہرہ میں  منعقد ہونے والی  عالمی کانفرنس سے  خطاب کررہے تھے۔  مصری وزارت اوقاف  کے تحت  ہونے والی کانفرنس  میں  سعودی وزیر اسلامی امور نے کہا کہ  امت  مسلمہ کو اس وقت  خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے۔  اسلام کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حق و باطل کے درمیان کشمکش کا سلسلہ جاری ہے۔  ایسے میں  حکومتوں  کے علاوہ  اداروں اور افراد  کی ذمہ داری ہے کہ وہ  اسلام کی  حقانیت کو واضح کریں ۔  اسلام کی شناخت  اختیار کرتے ہوئے  دنیا کے  ہم عصر بنیں۔ اسلامی ممالک کی معاشرتی اکائی  اور  قومی استحکام  کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔  سعودی عرب نے  شروع دن سے شہریوں کی اسی نہج پر تربیت کی ہے کہ وہ  اپنی قومی شناخت  کی حفاظت کرتے ہوئے اسلام کے علمبردار بنیں اور زمانے کے ہمرکاب ہوں ۔  یہی وجہ ہے کہ  سعودی  شہریوں  کے اندر  ایک طرف  حب الوطنی   کا جذبہ موجود ہے  تو دوسری طرف  وہ اپنے ولی الامر  کی  قدر کرتے ہیں  اور  دوسرے ممالک  کا احترام کرتے ہوئے ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔  سعودی عرب عالم اسلام کا  مرکز ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر  ذمہ داری  بھی اتنی ہی بھاری ہے۔  اسلامی ممالک کے علاوہ  دنیا کے تمام  امن پسندوں کے ساتھ  انسانیت کی بھلائی کیلئے تعاون  جاری رکھیں گے۔
 

شیئر: