Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر کی ڈیمو کریٹس کو نئی پیش کش

 واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاون کے خاتمے کیلئے ڈیمو کریٹس کو نئی پیش کش کر دی۔امریکہ میں طویل ترین شٹ ڈاون جاری ہے ۔وائٹ ہاوس می امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ وہ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں3 سال کی توسیع کیلئے تیار ہیں ۔ ڈیمو کریٹس اگر یہ پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاون ختم ہو جائے گا۔دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ڈریمز، ٹی پی ایس امیگرنٹس کے مسائل کا مستقل حل پیش نہیں کیا۔واضح رہے امر یکہ میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے سے جزوی شٹ ڈاون گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔

شیئر: