Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ اورشمالی کوریائی سربراہ کی ممکنہ ملاقات

سیول ۔۔۔جنوبی کوریا نے امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان ایک اور ملاقات کے امکانات پیدا ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیئول سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ دونوں لیڈروں کی دوسری ملاقات یقینی طور پر جزیرہ نما کوریا میں امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو گی۔ جنوبی کوریا اس ملاقات کے نتیجے میں خطے میں مثبت اور ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر چیئرمین کم جونگ اُن کی گزشتہ برس سنگا پور میں ہونے والی پہلی میٹنگ کی راہ ہموار کرنے میں جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

شیئر: