Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان وزیر داخلہ نے استعفیٰ دے دیا

کابل۔۔۔افغان وزیر داخلہ امراللہ صالح نے اپنے منصب سے استعفیٰ دیدیا ۔ انہوں نے 27روز قبل بطور وزیر داخلہ منصب سنبھالا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے امر اللہ صالح کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ کابل کے معتبر سیاسی و عسکری حلقوں نے امر اللہ کے مستعفی ہونے پر تشویش ظاہر کی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ انتخابی مہم میں اْنہیں کیا ذمہ داری سونپی جائے گی۔ رواں برس 20جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں معروف جنگی سردار گلبدین حکمت یار بھی شامل ہو گئے ہیں۔

شیئر: