Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے“

پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم سوری کا خطاب، مہمانو ںکیلئے تحائف
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم سوری نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا عمران خان کی سچائی کی معترف ہوچکی ہے۔ وہ ایک طرف افغانستان اور دوسری جانب مشرق وسطیٰ و خلیجی ممالک کے ساتھ وطن عزیز کے تعلقات کو مستحکم بنا چکے ہیں۔ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے اس سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں نیا تاریخی موڑ آئے گا۔ انہوں نے پاکستانی تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی سرگرمیوں اور پارٹی امور میں نظم وضبط کی پاسداری کی تعریف کی۔ ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کی جانب سے مہمانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر خالد عظیم کھٹک، نائب صدر ملک سرفراز، جنرل سیکریٹری سید خاقان اور انفارمیشن سیکریٹری محمد عزیز بھی موجود تھے۔ 

شیئر: