Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البلد: 2 افریقی ،بنگلہ دیشی سے موبائل چھین کر فرار

جدہ۔۔۔ یہاں البلد محلے میں2افریقی ایک بنگلہ دیشی کارکن کو زدوکوب کرکے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ جدہ پولیس نے شکایت ملنے پر واردات کرنے والوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی نے شکایت درج کرائی کہ وہ البلد محلے سے گزر رہا تھا اچانک دو افریقی موٹر سائیکل پر سوار اس کے پاس آئے ، اسے زدوکوب کیا اور اس کا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیاگیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ 

شیئر: