Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوفی خاوند کیلئے مسجد تعمیر کرانے والی خاتون کی وڈیو وائرل

مکہ مکرمہ۔۔۔ سوشل میڈیا پر ”مسجد کی خاتون“ کے نام سے ایک وڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معمر خاتون مکہ مکرمہ کے خلیص قریہ میں مسجد بنوا رہی تھی۔ اس نے یہ کام اپنے متوفی شوہر کی پنشن کی رقم سے انجام دیا۔ اس نے 30 برس قبل اپنے شوہر کی وفات کے وقت نذر مانی تھی کہ وہ اپنے شوہر کیلئے مسجد تعمیر کرائے گی۔ اطلاع یہ ہے کہ مسجد کی تعمیر کی نگرانی کرتے ہوئے اس کی جو تصویر لی گئی تھی اس کے چند روز بعد ہی وہ شدید بیمار ہوئی ، ایک اسپتال میں زیر علاج رہی اور وہیں اس کا انتقال ہوگیا۔ خاتون کے بیٹے محمد الحربی نے بتایا کہ ہمارے ابا نے 7 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی تھی۔ اماں نے مالی تنگی کے باوجود ہم سب کی اچھی تربیت کی۔ انہیں یتیموں کی ماں بھی کہا جاتاتھا اور مسجد تعمیر کرانے کی وجہ سے انہیں بعض لوگ خاتون مسجد کے لقب سے بھی یاد کرنے لگے تھے۔ 
 

شیئر: