Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو سدھو نے خط میں کیا لکھا؟

  اسلام آباد.... سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کی ہیں ۔ہندوستانی کرکٹر نے کہاکہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے ۔کوریڈور پر ترقیاتی منصوبوں کے وقت کرتار پور کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے ۔ خط میں کہاگیا کہ کوریڈور پر روایتی بازار بنائے جائیں ، جس سے زائرین سودا سلف لے سکیں ۔ خط کے مطابق اس مقدس زمین پر مقامی پھل اور سبزیاں کاشت کی جائیں جو زائرین کیلئے لنگر میں استعمال کی جائیں ۔ خط میں کہاگیا کہ کوریڈور میں پکی سڑکیں بنانے سے گریز کیا جائے تاکہ پیدل چلتے ہوئے مقدس مٹی پر قدم رکھنے کا شرف حاصل ہو ۔خط کے متن کے مطابق زائرین کیلئے بنائے جانے والے بازار اور دیگر سہولت گھر ماحول دوست ہونا چاہیے ۔ صفائی ستھرائی کا خاص بندوبست کیا جائے ۔ خط میں سندھو نے کہاکہ ہمیں مقامی فنکاروں کو اس مقدس دھرتی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے مناسب انتظام کرنا چاہئے۔

شیئر: