Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج

 کراچی ...کراچی میں رات گئے موسلا دھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔بارش کے شروع ہوتے ہی نارتھ کراچی، گلشن، جوہر، اورنگی اور گارڈن سمیت شہر کے نصف حصے میں بجلی غائب ہوگئی۔ بارش کے دوران جوبلی فرنیچر مارکیٹ کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان ریحان شان جاں بحق ہوگیا ۔ سڑکوں پر پھسلن سے حادثات میں رینجرز اہلکار سمیت کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس آئی لینڈ موڈ کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث فعال رہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ بارش کے نئے سسٹم کے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

شیئر: