Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہنی خلفشار اور پریشانیوں سے نجات ۔۔۔ کون میری

میسا چوسٹس ۔۔۔ انسان کیلئے جس طرح جسمانی قوت کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح دماغی صحت اور تندرستی بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دماغی صحت اور ذہنی مضبوطی کیلئے نت نئی دوائیں ایجاد ہوئی ہیںجن کے وقتی یا دیرپا اثرات بھی دنیا کے سامنے آئے ہیں مگر مقامی میسا چوسٹس یونیورسٹی کے شعبہ طبی تحقیق میں ایک ایسا طریقہ وضع کیا گیا ہے جو آپ کو ذہنی خلفشار اور پریشانیوں سے نجات دلاسکتا ہے۔ اس طریقہ علاج کو کون میری کا نام دیا گیا ہے اور اسے وضع کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ طلسماتی صفات کا حامل یہ طریقہ بیحد جادو اثر اور تیر بہدف ہے۔ مگر ماہرین نفسیات اس بات پر مختلف الرائے ہیں کہ نو ایجاد طریقہ فائدہ مند ہوتے ہوئے بھی ہمہ گیر افادیت کا حامل نہیں ہے۔ کون میری کی ایجاد کا سہرا جاپان کے تحقیقی ادارے کی کنسلٹنٹ میری کونڈو کے سر ہے۔ جنکا کہناہے کہ گھر صاف ستھرا رہے تو ذہن بھی صاف ستھرا اور پرسکون رہ سکتا ہے۔ انکا کہناہے کہ منظم زندگی گزارنے سے آپ یقینی طور پر پرسکون زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتے ہیں مگر مکمل ذہنی سکون بڑی مشکل سے حاصل ہوتا ہے۔ ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر سوسان کراﺅس نے ڈیلی میل آن لائن کوبتایا کہ کون میری کا طریقہ یقینی طور پر مفید اور کارآمد ہے۔ 
 

شیئر: