Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو بی اے: ورلڈ ویلٹر ویٹ میں امریکی باکسر کو شکست

  لاس ویگاس: شہرہ آفاق فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ انہوں نے حریف امریکن باکسر ایڈرین برونر کو نویں راونڈ میں پوائنٹس پر شکست سے دوچار کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ لاس ویگاس، امریکہ میں منعقدہ ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ میں فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے تجربے اور مہارت کا بھرپور انداز استعمال کرتے ہوئے امریکن حریف ایڈرین برونر کو نویں راونڈ میں مکوں کی برسات سے نڈھال کر دیا اور پوائنٹس پر فتح حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ یہ مینی پاکیو کی 40 برس کی عمر میں پہنچنے کے بعد پہلی جبکہ مجموعی طور پر 61ویں فتح ہے۔ دوسری جانب ایڈرین برونر جو کہ پاکیو سے 11 سال جونیئر ہیں کو 4مختلف ویٹ کیٹگریز میں عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹائٹل فتح کے بعد فلپائنی باکسر پاکیو نے امریکن باکسر فلائیڈ مے ویدر کو دوبارہ مقابلے کیلئے بھی چیلنج کر دیا۔ فلائیڈ سے دوبارہ فائٹ کیلئے پر جوش ہوں۔ امید ہے کہ وہ کھلے دل سے میرا چیلنج قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ فلائیڈ مے ویدر نے 2015ءمیں پاکیو کو شکست دی تھی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: