Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر سے واپس آنے کے بعد ۔۔۔۔؟ وزیر اعظم کا اہم اعلان

اسلام آباد:  وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز ہے۔ اس حوالے سے اہوں نے یقین دلایا ہے کہ ذمے داران کو مثالی سزا دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سے قطر کے 2روزہ سرکاری دورہ شروع کررہے ہیں، تاہم وزیراعظم کے اس دورے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -نواز شریف کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

شیئر: