Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول ناصریہ ریاض میں سالانہ انٹر ہائوس مقابلہ

ڈاکٹر محمد طلحہ اپل مہمان خصوصی، پرنسپل ایئر کموڈور(ر) نعیم اختر نے صدارت کی، نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم

    ریاض( ذکاء اللہ محسن )پاکستان انٹر نیشنل سکول ناصریہ ریاض میں سالانہ انٹر ہاؤس مقابلہ ذہنی آزمائش منعقد ہوا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد طلحہ اُپل ممبرا سکول مینجمنٹ کونسل تھے ۔صدارت کے فرائض پرنسپل ایئر کموڈور (ر) نعیم اختر نے سر انجام دئیے جبکہ ایکٹنگ پرنسپل گوہر رفیق ، وائس پرنسپل خادم حسین چوہدری ۔سینیئر بوائز ونگ 2 کے ونگ ہیڈ محمد تنویر احمد اور ممبر مینجمنٹ کونسل ڈاکٹر عبید اللہ جان معزز مہمانانِ گرامی میں شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں نظامت کے فرائض محمد غزالی نے سر انجام دیئے۔ طالبعلم محمد نسیم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔دوسرے مرحلے کیلئے نظامت کے فرائض رانا آصف مسعود نے سر انجام دئیے اور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد طلحہ اُپل کا تعارف پیش کیا۔ اس مرحلے میں سینیئر بوائز ونگ 1 کے سے عابد سلیم ، مطیع اللہ، محمد زاہد ، محمد اسماعیل، خالد محمود عاصم نے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلقہ سوالات پوچھے۔ نتائج کے مطابق سینئر ونگ 2 سے انفرادی طور پر مطیع الرحمان اول، شرجیل خالد دوم اور سید علی عباس سوم رہے جبکہ جناح ہاؤس کامیاب قرار پایا۔ سینیئر بوائز ونگ 1 سے احمد رضا اول، عبد الاحد دوم اور عبد اللہ خورشید سوم رہے جبکہ عبد الاحد ہاؤس ماسٹر 2018 قرار پائے۔ ہاؤسز میں اقبال ہاؤس اول ، جناح دوم ، عبدالعزیز وٹیپو سوم قرار پائے۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد طلحہ اُپل نے مقابلے کے شرکاء کی کارکردگی کو سراہا اور طلبا کو محنت اور جد وجہد کے راستے پر گامزن ہونے کی تلقین کی۔ پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر نے اپنے خطاب میں مقابلوں کے دوران کئے گئے انتظامات کی تعریف کی اور ان مقابلوں میں طلبا کی دلچسپی اور کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ آخر میں شرکت کرنیوالے اور جیتنے والے طلبا میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد طلحہ اْپل، پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر نے حصہ لینے والے اور جیتنے والے طلبا میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ سینیئر گرلز ونگ1 کی تقریب کے سر پرستِ اعلیٰ پرنسپل ایئر کموڈور نعیم اختر تھے اور سرپرست محترمہ فوزن عظیم بھٹی تھیں۔ مقابلے کی منتظمہ محترمہ رومانہ قدیر تھیں۔منصفین کے فرائض محترمہ حمیرا سلیم، محترمہ شازیہ تحسین، محترمہ عاشفہ رضا ،محترمہ عائشہ نعیم ،محترمہ فائزہ عثمان، محترمہ رومانہ قدیر اور محترمہ ثمینہ یاسمین نے انجام دئیے۔مہمان خصو صی محترمہ تسنیم امجد تھیں جو ماضی میں ادارے سے بطور استاد اور ونگ ہیڈ منسلک ر ہیں اوراب مشہور کالمسٹ،سوشل ورکر اور بزنس ویمن کے طور پر اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ سینیئر گرلز ونگ1پروگرام کا آغاز تلاوت ِقرآن اور ترجمہ سے ہوا جس کی سعادت بالترتیب سعیدہ حافظہ اور حائقہ انیس نے حاصل کی۔مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں پانچوں ہاؤسز کی 20 طالبات نے شرکت کی۔ نتائج کے مطابق جیتنے والی طالبات اور ان کے ہاؤسز اس طرح سے تھے:اوّل :جویریہ عاطف (دوازدہم ای)،جناح ہاؤس دوئم:نمرہ خان(دوازدہم ای)،ٹیپو ہاؤس سوم: وفا عمر(یازدہم سی)،  اقبال ہاؤس:کوئین آف دا ڈے ایوارڈ جویریہ عاطف نے جیتا۔مہمان خصوصی کو خطاب کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ زندگی میں اپنے مقاصد کا تعین آپ کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے اور جب آپ اپنی منزل کا تعین کر لیں تو پھر پوری طاقت ، لگن اور جذبے سے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کامیابی انشااللہ آپ کے قدم چومے گی۔ وائس پرنسپل صاحبہ نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ،اسکول مینجمنٹ کونسل اور پرنسپل کیلئے تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرنے پر سراہا۔ کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی۔مہمان خصوصی تسنیم امجد اور وائس پرنسپل محترمہ فوزن عظیم نے جیتنے والی طالبات اور شرکا میں
 انعامات تقسیم کئے۔وائس پرنسپل نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ قومی ترانہ پڑھا گیا اور اس کے ساتھ ہی ذہنی آزمائش کا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
 

مزید پڑھیں:- -  --- - -پاکستان رائٹرز کلب کے زیر اہتمام ہشام سید کے اعزاز میں ادبی نشست

شیئر: